سلائی مشین کے مختلف حصوں کے کام
مشین کو مہارت سے استعمال کرنے کے لئے نہ صرف اس
کے ہر حصے سے واقفیت ہوتی چاہیے بلکہ ایک حصے کا دوسرے حصے اور پوری مشین سے تعلق
بھی معلوم ہونا چاہیے۔اس کا یہ فائدہ ہو گا کہ اگر اتفاقاً کوئی چھوٹی موٹی خرابی
ہو جائے تو اسے دور کر سکیں ۔ یا کم از کم سمجھ سکیں ۔ سلائی مشین مختلف پرزوں پر
مشتمل ہوتی ہے اور یہ پرزے درج ذٓیل کام سر انجام دیتے ہیں ۔
بیڈ Bed
یہ مشین کا نچلا ہموار سطح والا حصہ ہے جس کے نیچے
تمام پرزے ہوتے ہیں جن کی مدد سے مشین کا شٹل چلتا ہے اور نیچے دھاگہ پرونے کے
آلات ہوتے ہیں ۔
بازو Arm
یہ مشین کے سامنے والا حصہ ہے ۔ جہاں سے دھاگہ شروع کر کے سوئی میں لاتے ہیں اگر
پھر کی میں کچھ پھنس جائے یانچلے حصے کی صفائی کرتی ہو تو اس حصے سے مشین کو
اٹھایا جاتا ہے ۔
دباؤ کا پیچ Pressure Bar
یہ عمودی ہوتی ہے جس میں دبانے والا پرزہ لگا ہوتا ہے اس کے گرد ایک کمانی لگی
ہوتی ہے جو کپڑے کو آگے کھسکانے والے پرزے کے با لمقابل دبائے رکھتی ہے ۔
دھاگے کا لیور Thread Lever
یہ سوئی میں دھاگے کی روانی کو قائم رکھنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
پیر اٹھانے والا پرزہ Pressure Bar Lifter
مشین کی پشت پر نصب یہ پرزہ پیر کو اٹھانے یا نیچا کرنے کے کام آتا ہے ۔
دھاگہ کسنے والا پرزہ Tension Regulator
اس پر زے کی مدد سے دھاگے کو بخیہ درست رکھنے کے لئے کسایا
ڈھیلا کیا جاتا ہے ۔
دھاگا کاٹنے والال پرزہ Thread Cutter
اس پرزے کی مدد سے دھاگے کو بخیہ درست رکھنے کے
لئے کسا یا ڈھیلا کیا جاتا ہے ۔
پیر Foot
یہ کپڑے کو دندانے میں دبائے رکھتا ہے ۔
سلائیڈ پلیٹ Slide Plate
یہ ایک چپٹی پلیٹ ہے جو سٹل اور پھرکی کو ڈھکے
رکھتی ہے اور پھر کی کو نکالنے کے لئے آگے پیچھے کی جاتی ہے ۔
دندانے Feed Dog
یہ دندانے دار پرزہ ہے جو Throat Plate میں بنے ہوئے سوراخوں سے اوپر اٹھ کر کپڑے کو پہیہ چلنے کی وجہ سے
ٹانکے پر آگے کی طرف برھاتا ہے ۔
جامد پلیٹ Throat Plate
مشین کی ہموار سطح پر بالکل سوئی کے نیچے ہوتی ہے
اور اس میں سے گزر کر سوئی نیچے ہوتی ہے اور جس پر کپڑے کو آگے کھسکانے والا
دندانے دار پرزہ Feed Dog اوپر کو الجھتا
ہے۔
نلکی لگانے کی کیل Spool Pin
یہ کیل مشین کے سامنے والے حصے پر مشین کے بازو (Arm)پر ٹکا ہوتا ہے اور نلکی رکھنے کے کام آتا ہے ۔
پہیہ Balance Wheel
پہیہBalance Wheel) )مشین کی سیدھی طرف ہوتا ہے جو دھاگے کے لیور اور سئی کی حرکت کو
کنٹرول کرتا ہے جس کی مدد سے مشین حرکت میں آتی ہے اور ہم سلای کر سکتے ہیں ۔
پھرکی میں دھاگا بھرنے والا پرزہ Bobbin Winder
یہ وہ پرزہ ہے جس کی مدد سے پھرکی خود بخود پھر
جاتی ہے اور ہاتھ سے دھاگہ لپٹنے کی ضرورت نہیں رہتی ہے جب پھر کی بھر جاتی ہے تو
خود بخود باہر نکل آتی ہے ۔
ٹانکا چھوٹا بڑا کرنے والا پرزہ Stitch Length Dial
اس پرزے کے اوپر نمبر لکھے ہوتے ہیں ۔ جو یہ ظاہر
کرتے ہیں کہ 2.5س م میں کتنے ٹانکے لگتے ہیں اور اس پرزے کو پورا اوپر کی طرف سے
کرنے سے مشین پیچھے کی طرف چلنے لگتی ہے ۔
پھرکی کا دھاگا کسنے والاپرزہ Bobbin Regulator
یہ پرزہ پھر کی بھرتے وقت دھاگے کو مناسب مقدار
میں چھوڑتا ہے ۔
نلکی کے لئے کیل Spool Pin
پھرکی میں دھاگا بھرنے کے لئے نلکی اس میں لگائی
جاتی ہے یہ کیل مشین کے بیڈ پر لگا ہوا ہوتا ہے ۔
سوئی کسنے والاپیچ Needle Screw Clamp
یہ پرزہ سوئی کو مضبوطی سے اپنی جگہ پر قائم رکھتا
ہے ۔ یہ مشین پر دھاگا کاٹنے والے پرزے کے نزدیک واقع ہوتا ہے ۔سلائیمشین میں واقع
یہ تمام پرزے مل کر مشین کا کام کرنے کے قابل بناتے ہیں اور ان میں سے کسی ایک
پرزے کی غیر موجودگی ساری مشین کا ناکارہ کر دیتی ہے ۔ مشین نہایت نفیس اور نازک
آلات پر مشتمل ہوتی ہے ار اگر اس کے کسی بھی پرزے کو زنگ لگ جائے تو اس سے مشین کی
کارکردگی متاثر ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ استعمال کے بعد اسے اچھی طرح صاف کر کے
رکھا جائے اور مناسب وقت پر تیل بھی دیا جائے اور اس کی دکھ بھال اور صفائی کے
صحیح طریقے سے کرنا چاہیے۔
0 comments: