جسم کا ناپ لینا
بہترین اور عمدہ لباس کی سلائی کاانحصار بہت حد تک اس کی کٹائی پر ہوتا ہے اور
بہتریں کٹائی کے لئے جسم کا صحیح ناپ لینا ضروری ہے کیونکہ صحیح ناپ لے کر جو کپڑے
تیار کئے جاتے ہیں اس سے لباس کی فٹنگ بھی صحیح آتی ہے اور لباس کی خوبصورتی میں
بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ بہتر فٹنگ کے لئے ضروری ہے کہ ناپ صحیح طریقے سے لیا جائے تا
کہ لبا س میں کم سے کم نقص ہوں کیونکہ مناسب نمونے کا انتخاب اور اس میں کی جانے
والی تبدیلیوں کا انحصار بھی صحیح ناپ پر ہے ۔ ناپ لیتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال
رکھنا ضروری ہے ۔
1۔ ناپ لینے کے لئے کمر پررسی باندھ لیں اور ناپ
لیتے ہوئے کپڑے زیادہ موٹے نہ پہنے ہوئے ہوں ناپ جسم کے مطابق پورا پورا لیں اور
اس میں سلائی کی گنجائش بھی رکھ لیں ۔
2۔ ناپ دیتے وقت اپنے سر کے بال اوپر کی طرف باند
ھ لیں ۔ دوپٹہ اتار کر ایک طرف رکھ دیں اور اپنے جسم کو آرام دہ حالت میں رکھیں ۔
3۔ ناب لیتے وقت پنسل اور کاپی اپنے پاس رکھ لیں تا کہ ناپ ساتھ ساتھ لکھا جا سکے ۔
3۔ ناب لیتے وقت پنسل اور کاپی اپنے پاس رکھ لیں تا کہ ناپ ساتھ ساتھ لکھا جا سکے ۔
4۔ تمام پیمائش قدرے ڈھیلی کریں ۔ کساؤ ہرگز نہ
پیدا ہونے دیں ۔ آسائش کے لئے گنجائش رکھنی چاہیے اور تمام ناپ جسم کے داہنے حصے
کے ہونے چائیں
5۔ چھاتی اور کولہے کا ناپ سب سے ابھرے ہوئے حصے سے لیا جاتا ہے ۔ بازوؤں کا ناپ کہنی موڑ کر لییت میں کندھے کمر وغیرہ کا ناپ بھی صحیح ہونا چاہیے ۔ کندھے اور کمر کی لمبائی سے سواباقی تمام ناپ جسم کے سامنے رخ سے لیتے ہیں چھاتی کمر اور کولہے جیسے بنیادی ناپ لینے کے بعد باقی جسم کے سامنے رخ سے لیتے ہیں چھاتی کمر اور کولہے جیسے بنیادی ناپ لینے کے بعد باقی جسم کا ناپ لیا جاتا ہے ۔ ہر لباس کے لئے سب ناپوں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ لہنگا غرارہ پینٹ کوٹ جیکٹ کھلی قمیض کرتے وغیرہ کے لئے کولہے کا ناپ نہیں چاہیے۔ قمیض کی لمبائی کے لئے گدی سے گھٹنے تک اور شلوار کے لئے کمر سے ٹخنے تک ناپ لیتے ہیں ۔

ناپ لینے کا طریقہ
جسم کے مختلف حصوں کا ناپ لینے کے لئے مندرجہ ذیل
طریقہ کار اپنایا جاتا ہے ۔
1۔ تیرے کا ناپ Across Back
فیتے کے سرے کو کندھے کے اختتام پر جہاں ہڈی ختم ہوتی ہے رکھیں اور اس کو دوسرے کندھے
کی ہڈی کے آخری سرے تک لے جا کر ناپ لیں تیرے کا ناپ لیتے وقت اس بات کا خیال
رکھیں کہ فیتے کو کندھے کی صحیح جگہ پر ہی رکھا جائے کیونکہ صحیح ناپ نہ لینے سے
قمیض کندے سے لٹکے گی یا اوپر کی طرف اٹھے گی جس سے کھچاؤ پیدا ہو گا ۔
2۔ گدی سے کمر تک کا ناپ Center Back Length
فیتے کو گردن کی پچھلی درمیانی ہڈی پر رکھیں جو کہ
چھونے سے محسوس ہوتی ہے اور سب سے زیادہ ابھری ہوئی ہوتی ہے ۔ اور لمبائی میں کمر
تک لے جائیں۔ یہ ناپ قمیض میں ڈارٹ بنانے کے لئے لیا جاتا ہے ۔ اس لئے صحیح ناپ نہ
لینے سے قمیض کی فٹنگ متاثر ہو تی ہے ۔
3۔ چھاتی کا ناپ Bust
یہ ناپ چھاتی کے ابھار سے لیا جاتا ہے اس لئے فیتے کو چھاتی
سے ابھرے ہوئے حصے پر رکھیں اور فیتے کے دونوں طرف سروں کو درمیان میں ملا کر
دائیں یا بائیں ہاتھ کی دوانگلیوں اور انگوٹھے سے اس طرح ملائیں کہ ناپ سامنے
نظرآئے نا لیتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ فیتہ انگلی اور پچھلی طرف سے ہی
ایک ہی سطح پر رہے اور فیتے میں کوئی بل نہ ہو ورنہ ناپ غلط ہو جائے گا۔
4ٍٍ ۔ کمر کا ناپ Waist
فیتے کو کمر کے گرد لائیں فیتے کے دونوں سروں کے
اندر کی طرف اپنے ہاتھ کی دو انگلیاں رکھیں ت اکہ ناپ تنگ نہ ہو۔
5 . کولہے
کا ناب Hips
یہ ناپ کمر سے تقریباً20سینٹی میٹر نیچے لیا جاتا
ہے ۔ اس کے لئے فیتے کو کولہوں کے پورے ابھار والے حصے پر رکھ کردوں و سروں کے
درمیان میں ملا کر ناپ لیں۔
6 .قمیض کی لمبائی Full Length
قمیض کی لمبائی فیشن کے مطابق بدلتی رہتی ہے اور
اس کے لئے فیتے کو اوپر کندھے کے پاس رکھ کر جتنی لمبائی رکھنے ہواس کے مطابق نا پ
لیں ۔
7. آستین
کا ناپ Sleeve
آستین کے ناب میں آستین کی لمبائی اور چوڑائی لی
جاتی ہے ۔ آستین کی لمبائی ناپنے کے لئے فیتے کو کندے پر رکھیں اور بازو کو ذرا خم
دیں اور فیتے کو کلائی تک لے جائیں اگر آستین تین چوتھائی بنانی ہو تو اس صورت میں
بازو کو سیدا رکھیں آستین کی چوڑائی ناپنے کے لئے فیتے کو کلائی کے گرد رکھ کر ناپ
لیں ۔
0 comments: